20

’جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیار چلانے سے نہیں ہچکچائے گا‘: بھارتی وزیر اعلیٰ

امرتسر (ڈیلی اردو) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں ہچکچائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ روایتی جنگ کے دوران جب بھی پاکستان کو محسوس ہوا کہ وہ ہار رہا ہے تو وہ ایٹم بم چلا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں اس لیے جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے وارننگ دی کہ روایتی جنگ میں کسی بھی وقت وہ لمحہ آسکتا ہے جب پاکستان ایٹم بم کا بٹن دبادے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کے ایٹم بم ہی وہ چیز ہیں جو بھارت کے جنگی جنون کے آگے بندھ باندھے ہوئے ہیں ۔ اگر پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوتے تو اب تک بھارت کئی بار مس ایڈوینچر کرچکا ہوتا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں