دمشق (ڈیلی اردو) دولت اسلامیہ یا داعش کے خلاف لڑنے والی امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ ایران نواز ملیشیا کے جنگجوؤں نے بدھ کے روز مشرقی شام کے العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر گولے داغے ہیں جس سے جزوی نقصان ہوا، لیکن کوئی ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔
Exclusive
Pix shows the impact of this morning’s rocket attack on US base in Green Village, Deir Ezzur, Syria.
Coalition forces has responded it by firing six rounds of artillery towards the point of origin of the attack just outside Mayadin, Syria pic.twitter.com/gGsMyoQCQ2
— Nafiseh Kohnavard (@nafisehkBBC) January 5, 2022
اس واقعہ سے ایک روز پیشتر اتحادی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے اسی اڈّے پر ہونے والے ایک راکٹ حملے کو پسپا کر دیا تھا۔ یہ اڈّہ شام کے اس علاقے میں ہے، جس پر کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔
بدھ کو اتحادی افواج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”آج صبح اتحادی افوج کو نشانہ بنایا گیا اور گرین ویلیج اڈے پر بالواسطہ آٹھ راونڈ فائر کیے گئے۔ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر گولے اڈّے کے اندر گرے، جس سے جزوی نقصان ہوا۔
US troops come under attack in Iraq and Syria in days after Soleimani death anniversaryhttps://t.co/Fdo20MW8lA
— Fox News (@FoxNews) January 5, 2022
اتحادی فورسز کا کہنا کہ جس مقام سے حملہ ہوا تھا، اس کی جانب انہوں نے بھی توپ خانے سے چھ راونڈ فائر کیے۔
انہوں نے حملے کا الزام ایران نواز ملیشیا پر لگایا ہے جو شہری علاقوں سے کارروائیاں کر رہی ہے۔
اتحاد کے سربراہ میجر جنرل جان برینن جونیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ہماری فورسز کو ایران نواز ملیشیا سے خطرات لاحق رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد اپنے اور اپنے شراکت داروں کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
امریکی تنصیبات کو ایسے میں ہدف بنایا جا رہا ہے جب تہران اور اس کے مشرق وسطیٰ میں اتحادی پیر کے روز ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے عراقی لیفٹنٹ کے بغداد ائر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی دوسری برسی منا رہے تھے۔
واضح رہے کہ ایک ہی وقت میں یہ کارروائیان شام اور پڑوسی ملک عراق میں ہو رہی ہیں۔
اتحادی عہدیداروں کے مطابق، امریکی قیادت والی فورسز نے منگل کے روز دو ڈرونز کو مار گرایا، جو مغربی عراق میں ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنا رہے تھے۔
اس سے پہلے پیر کے روز اتحادیوں نے بغداد ائرپورٹ پر اس کے احاطے کو نشانہ بنانے والے دو مسلح ڈرونز کو مار گرایا تھا۔