ریاض (ڈیلی اردو) سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔
سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسز نے حوثیوں باغیوں کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔
حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا۔ اس سے قبل بھی حوثی باغی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔