ادیس ابابا (ڈیلی اردو) ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی کے پناہ گزین کیمپ میں فضائی حملے کے دوران میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایتھوپیا کے شورش زدہ علاقے تیگرائی میں مسلح باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان خون ریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
BREAKING Three refugees killed by air strike in Ethiopia's Tigray: UN pic.twitter.com/JYW3FZnCWZ
— AFP News Agency (@AFP) January 6, 2022
ایک فضائی حملے میں پناہ گزین کیمپ پر میزائل گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جن کا تعلق پروسی ملک اریٹیریا سے تھا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
UN: Air strike kills three in Eritrean refugee camp in Ethiopia https://t.co/PnLwnVBXUI pic.twitter.com/iLdC6ek6KZ
— Reuters (@Reuters) January 7, 2022
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق گزشتہ برس ستمبر میں اریٹیریا کی فوج نے ایتھوپیا کی فوج کے ساتھ مل کر حکومت مخالف تیگرائی کے باغیوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔
جس پر تیگرائی باغیوں نے انتقاماً ایتھوپیا میں اریٹیریا کے پناہ گزینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کیں۔ زیادہ تر جنگی جرائم شیمیلبا اور ہٹساٹس کے کیمپوں میں ہوئے۔