انقرہ (ڈیلی اردو) شامی سرحد کے قریب ایک بم دھماکے میں تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں پیش آیا۔ ایک بیان میں تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ اس حملے کے لیے دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔
گو کو وزارت دفاع نے اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام براہ راست کسی گروہ یا تنظیم پر عائد نہیں کیا، تاہم خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس بیان میں اشارہ کرد جنگجوؤں کی جانب تھا۔
ترک فوج نے اکتوبر دو ہزار انیس سے شامی سرحدی علاقوں میں کرد ملیشیا کے خلاف مسلح آپریشن شروع کر رکھا ہے۔