پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی عبیدالرحمان نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان اسلام اور امن کے سفیر ہیں، تبلیغ کا کام قرآن و سنت کے مطابق ہے، انہیں سراہتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ تبلیغی جماعت کا کام دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں ہے، تبلیغی جماعت کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب اسمبلی نے بھی تبلیغی جماعت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی تھی۔