تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی گشت کے دوران اپنے ہی دو افسران کو ہلاک کردیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے واقعہ ’فرینڈلی فائرنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ وادی اردن میں اوز بریگیڈ کا ایلیٹ کمانڈو ایگوز یونٹ ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افسران کی غلط شناخت ہوئی اور آئی ڈی ایف نے غلطی سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 28 سالہ میجر اوفیک ہارون اور 26 سالہ میجر اتمر الہار کے اہلخانہ کو مطلع کیا گیا۔
Maj. Ofek Aharon, age 28.
Maj. Itamar Elharar, age 26 and married.
These are the Egoz Unit company commanders that were misidentified & mistakenly killed by IDF fire during a security patrol last night.
May their memories be a blessing. pic.twitter.com/Tc5RP3xzX5
— Israel Defense Forces (@IDF) January 13, 2022
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ ’یونٹ میں موجود ایک سپاہی نے فلسطینیوں کے ممکنہ حملے کے تناظر میں صورتحال کا صحیح تعین نہیں کیا اور اس کی فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی افسران ہلاک ہوگئے۔
اس کے بعد انہیں ایک اور فوجی نے گولی مار دی۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ کوئی واقعہ نہیں ہے جو جنگی مشق کے دوران پیش آیا ہو، ایسا نہیں ہے کہ مشق کے دوران ہمارے ہی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں‘۔