بغداد (شِنہوا) عراق کے وسطی صوبے بابل کے ایک مزار میں تعمیراتی سامان گرنے سے 6 عام شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔
#بابل.. سقوط معدات بناء داخل ضريح الإمام حمزة الغربي يودي بحياة ما لا يقل عن 5 أشخاص بينهم أطفال pic.twitter.com/ovk5959Nbj
— Zagros عربیة (@Zagrostv_arabic) January 13, 2022
بابل پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ بغداد سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں واقع صوبائی دارالحکومت الحلہ کے نزدیک حمزہ الغربی کے مزار کے اندر صبح کے وقت پیش آنیوالے واقعے میں تعمیراتی سامان اور چھت کا ایک حصہ عقیدت مندوں پر جا گرا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 2 بچے ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پیش آنے کے وقت عراقی حکام مزار کے ایک حصے کی تزئین و آرائش کر رہے تھے ، مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔