ترک کے قبضے والے شامی علاقے میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عفرین (ڈیلی اردو) جمعرات کو ترک قبضے والے شامی علاقے میں ہوئے دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان میں سے ایک خودکش دھماکا تھا جو عفرین شہر میں ترک حمایت یافتہ جنگجوؤں کے ایک عسکری مرکز کے قریب پیش آیا۔

اس سے قبل اس گروپ نے بتایا تھا کہ شمالی شام میں دو دیگر مقامات پر دھماکے ہوئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں