واشنگٹن (ویب ڈیسک) سابق امریکی سینیٹر، خاتون اول اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ میں 2020 کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود میں جو درست سمجھتی ہوں،اس کےلئے بولتی اور کام کرتی رہوں گی۔
ہلیری کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ ملک داو پر لگا ہوا ہے،جو کچھ ہورہا ہے اس سے پریشان ہوں،اس لئے میں کہیں نہیں جارہی۔
سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کو وائٹ ہاوس میں لانے کیلئے ہر وہ اقدام کریں گی جو وہ کرسکتی ہیں۔
ہلیری کلنٹن امریکی سیاست میں 25 برس سے سرگرم ہیں،وہ پہلے خاتون اول کی حیثیت سے،پھر سینیٹر اور وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار کی حیثیت سے متحرک رہیں۔