ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو ایک صحافی نے میوزک شاپ سے نکلتےہوئے دیکھ لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
Pope Francis has found the humorous side after his unannounced visit to a Rome record store was caught on camera. He wrote to the Vatican reporter who captured the moment, saying it was just his luck that a journalist was waiting for a taxi nearby. https://t.co/QJ1hgkBkJ0
— AP Europe (@AP_Europe) January 14, 2022
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پوپ فرانسس منگل کے روز ویٹی کن میں خفیہ طور پر ایک میوزک شاپ میں گئے تاہم جب وہ باہر آئے تو مقامی صحافی جیویر ماٹینز اتقاق سے وسطی روم کے علاقے میں موجود تھے ،انہوں نے موبائل سے پوپ کی ویڈیو بناکر ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔
https://twitter.com/javierMbrocal/status/1480993370306715650?t=AYe5P284sbPtzPV56jVUAg&s=19
تاہم 85 سالہ فرانسس نے صحافی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اسے اس کے کام پر مبارکباد دی اور اپنی بدقسمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔
El magnífico fin de la historia de la visita del #Papa a una tienda de discos de #Roma.
Escribe al gran @javierMbrocal, el periodista que le “pilló in fragranti”:
No me negará que fue una “bruta sorte” que usted estuviera allí.
Y le confirma que echa de menos
no poder callejear pic.twitter.com/XB8kU1B7UP— Eva Fernández (@evaenlaradio) January 14, 2022
فرانسس نے خط میں لکھا کہ ‘آپ اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ میری بدقسمتی تھی کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود ٹیکسی رینک کے پاس ایک صحافی موجود تھا جس نے مجھے دیکھ لیا’۔
انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے کام کا شکریہ جس نے مجھے مشکل میں ڈال دیا لیکن پتہ ہے میں سب سے زیادہ جس چیز کی کمی محسوس کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ جب سے میں پوپ بنا میں سڑکوں پر عام آدمی کی طرح نہیں گھوم سکتا جیسا کہ میں پہلےگھومتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فرانسس منگل کے روز ایک سادہ سفید لباس میں ویٹی کن میں قائم اسٹیریو ساؤنڈ کی دکان پر گئے جہاں وہ 15 منٹ تک رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق میوزک شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اور پوپ اس زمانے سے دوست ہیں جب وہ بیلجیئم میں ہوا کرتے تھے اور وہ اس وقت پوپ فرانسس نہیں تھے۔
شاپ کے مالک نے مزید بتایا کہ پوپ کلاسیکی موسیقی کے ریکارڈ اور سی ڈی خریدنے کے لیے ان کی دکان پر آتے تھے اور منگل کے روز بھی انہوں نے پوپ کو کلاسیکی موسیقی کی کافی سی ڈیز دیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پوپ نے روم کی کسی دکان کا دورہ کیا ہو، 2015 میں، اپنے انتخاب کے دو سال بعد انہوں نے روم کے ایک ماہر امراض چشم سے چشموں کا ایک نیا جوڑا منگوایا جو انہیں ویٹی کن پہنچا دیا جانا تھا لیکن انہوں نے خود اسے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔