منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن نے بھارت سے 375 ملین ڈالر کا اینٹی شپ میزائل سسٹم خریدنے کا معاہدہ کرلیا۔ فلپائنی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس میزائل سسٹم کی خریداری کا مقصد ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔
It’s official, the Philippines is getting India’s BrahMos. China won’t be pleased! pic.twitter.com/t7evSjq7N3
— Derek J. Grossman (@DerekJGrossman) January 13, 2022
بھارت نے روس کی مدد سے براہموس نامی کروز میزائل تیار کیے ہیں جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہیں۔ فلپائن یہ میزائل سسٹم بھارت سے خریدنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلپائن نے اپنی فوج کے آلات کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 5.85 ارب ڈالر مختص کر رکھے ہیں اور اب اس کے حتمی مراحل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل فلپائن کے پاس انتہائی پرانے فوجی آلات تھے۔ فلپائن کی بحریہ دوسری جنگ عظیم کے جہاز استعمال کر رہی تھی جب کہ اس کی فضائیہ کے پاس امریکہ کے وہ ہیلی کاپٹر تھے جو اس نے ویتنام کی جنگ میں استعمال کیے تھے۔
“It’s part of our territorial defence.”
Philippines to acquire missile system from India for $375m https://t.co/FxObYqWRIC pic.twitter.com/e8cAwSsGl2
— Al Jazeera English (@AJEnglish) January 15, 2022
پورے ایشیا میں فلپائن کی فوج ایسی تھی جس کے پاس پرانے اور ناکارہ ہتھیار تھے تاہم سنہ 2012 میں سازو سامان کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔