پشاور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمیعت اہلحدیث کے عالم دین ہلاک، بھائی شدید زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف مذہبی رہنما اور جمیعت اہلحدیث کے سربراہ مولانا عبدالحمید رحمتی ہلاک اور ان کے بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1482771602051792896?t=Q–ai1T5ryQ_4Dy26a3RKA&s=19

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پیش آیا۔ حملہ آوروں کی تعداد دو تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ انہوں نے مولانا شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی پر پے در پے گولیاں چلائیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فقیر آباد پولیس کے مطابق معروف عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی اور انکے بھائی شیخ محمد رحمتی گاڑی میں فاتحہ خوانی کیلئے مردان جارہے تھے کہ قاضی کلے میں الف خان چوک کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں دونوں بھائیوں کو گولیاں لگیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شیخ عبدالحمید رحمتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ انکے بھائی کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کرانہیں ہسپتال منتقل کردیا تھا جبکہ کرائم سین یونٹ نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی شروع کیا جبکہ جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں