سیالکوٹ واقعہ: ایک لاکھ ڈالر کے امداد اور تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل

لاہور (ڈیلی اردو) سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے سری لنکن شہری کے اہلخانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد اور تنخواہ بھجوا دی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے مطابق ایک لاکھ ڈالر کی رقم سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سری لنکن شہری کی ماہانہ تنخواہ 1667 ڈالر بھی ان کی بیوہ کے اکاؤنٹ منتقل کی گئی ہے۔ یہ رقم دس سال تک ہر ماہ ان کی بیوہ کو دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیوہ کی امداد کے اعلان کے تحت رقم اکاونٹ میں منتقل کی ہے۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر 2021 کو سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مقامی فیکٹری کے منیجر پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور ان کی لاش نذرِ آتش کردی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں