افغان صوبے کنڑ میں فائرنگ سے طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک، 8 زخمی

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی، مقامی حکام کے مطابق مارے جانے والوں میں طالبان کمانڈر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

طالبان حکام کے مطابق فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، جائے واردات سے شواہد بھی اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں