لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کےنام سے موجود ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے آج صبح پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔
پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ pic.twitter.com/9DbiqsFR4n
— Punjab Police (Updates) (@PunjabPoliceCPO) January 21, 2022
پنجاب پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔