امریکہ نے اسرائیل میں جدید ترین میزائل نظام نصب کر دیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے اسرائیل میں پہلی مرتبہ اپنا انتہائی جدید دفاعی میزائل نظام نصب کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کی تنصیب کا عمل مارچ میں ہی شروع ہوا اور اس کا مقصد دنیا بھر میں اس طرح کے ہتھیاروں کی تیز رفتار تنصیب کی امریکی صلاحیت کو جانچنا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تھاڈ میزائل نظام کی اسرائیل میں تنصیب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی حفاطت کے لئے امریکی عزم کے اظہار کی علامت ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں