تیونس: بحیرہ روم میں 11 تارکین وطن ڈوب گئے

تیونس (ڈیلی اردو) تیونس سے یورپ جانے کی کوشش میں گیارہ مہاجرین بحیرہ روم میں ڈوب گئے ہیں۔

تیونس کے ساحلی محافظوں نے بتایا کہ یہ مہاجرین ایک کشتی میں سوار تھے، جو سمندر کی لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور غرق ہو گئی۔

امدادی کارکنوں نے کشتی میں سوار اکیس افراد کو زندہ بچا لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانچ لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں