برلن (ڈیلی اردو) جرمنی کے شہر ہالے میں ایک مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے مشرقی شہر ہالے میں ایک شخص نے مسجد پر متعدد فائر کیے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
Suspect arrested after shots fired at mosque in Germany https://t.co/FhE0KIxu9X pic.twitter.com/in8gduwH2g
— Anadolu English (@anadoluagency) January 24, 2022
پولیس کے مطابق 3 گولیاں مسجد کی کھڑکی کو لگیں تاہم واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے عینی شاہدین کے بیان پر مسجد کے سامنے ایک فلیٹ میں رہنے والے 55 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، اس کے گھر کی تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔