شام: کرد فورس نے الحسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا، 200 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شمالی شام میں فعال امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز نے الحسکہ جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سات روز قبل داعش کے جہادیوں نے اس جیل پر حملہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی جہادیوں کو رہا کروانے کے بعد وہاں مورچہ بند ہو گئے تھے۔

کرد فورسز کا کہنا ہے کہ جہادیوں کو پسپا کر دیا گیا ہے اور اب جیل کا مکمل کنٹرول ان کے پاس آ چکا ہے۔ اس جیل میں ساڑھے تین ہزار قیدی تھے، جن میں کئی ہائی پروفائل جہادی بھی شامل تھے۔

اس کارروائی میں ایک سو اسّی سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں