صنعاء (ڈیلی اردو) یمنی حوثی باغیوں کی طرف سے مارب پر میزائل حملے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک جبکہ چونتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
Five dead, 30 hurt in missile strike on Yemen's Marib-state media https://t.co/iqpKrqAPSx pic.twitter.com/qqUJ9Qzlps
— Reuters (@Reuters) January 28, 2022
ملکی نیوز ایجنسی سابا نے یمن کی بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو کیے گئے اس حملے میں مارب شہر کو نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو نقصان پہنچا۔
ایران نواز حوثی باغی تیل سے مالا مال مارب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ شمالی یمن یہی ایک علاقہ اب یمنی حکومت کے زیر انتظام رہ گیا ہے۔