تاجکستان اور کرغزستان فوجیوں میں جھڑپ، 2 شہری ہلاک، 10 زخمی

دوشنبہ (ڈیلی اردو) تاجکستان نے کہا ہے کہ کرغزستان سے متصل متنازعہ سرحدی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والی ایک جھڑپ کی وجہ سے دو شہری ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ہیں۔

دونوں ممالک نے تصدیق کی ہے کہ اس جھڑپ کے بعد جمعے کی صبح فریقین سیز فائر پر متفق ہو گئے۔

گزشتہ برس بھی ان دونوں سابق سوویت ریاستوں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے باعث درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں