بھارت میں مسلم پولیس کیڈٹس کے حجاب کرنے پر پابندی

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹس کے حجاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی حکومت نے ریاستی اسکولوں کے طلبہ کیلئے شروع کیے گئے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ میں طالبات کے حجاب پہننے اور پوری آستین کی قمیض پہننے پر پابندی عائد کردی۔

کیرالہ کے ریاستی حکام کا کہنا ہے یونیفارم میں مذہبی علامات کو استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں