پادری ولیم سراج کی آخری رسومات، سی ٹی ڈی پشاور میں مقدمہ درج

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پخوتخوا کے دارالحکومت پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پادری ولیم سراج کی آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔

آخری رسومات کی ادائیگی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے جمشید تھامس نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ واقعہ کی جلد تفتیش مکمل کی جائے گی، ایسے واقعات صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

ایم این اے جمشید تھامس نے کہا کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوا ہے، واقعے کی جلد تفتیش مکمل کی جائے گی، ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

واقعے کے خلاف احتجاجاً پشاور میں تمام مشنری اسکولز بند کردیے گئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں