دمشق (ڈیلی اردو) شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت دمشق کےقریب اسرائیل کے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں کئی میزائل فائر کئے جنہیں فضائی دفاعی سسٹم نے تباہ کر دیا، میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چند عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل خطے کا امن خطرے میں ڈالتے ہوئے شام اور فلسطین پر اکثر و بیشتر حملے کرتا رہتا ہے