نائجیریا: 2021 کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں 1192 افراد ہلاک، 3348 افراد اغوا

لاگوس (ڈیلی اردو/شِنہوا) نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا میں مسلح افراد کے حملوں کی ایک لہرکے دوران سال 2021 میں مجموعی طور پر 1 ہزار 192 افراد ہلاک اور 3 ہزار 348 دیگر اغوا ہوئے ہیں۔

سال 2021 کے لیے جاری کردہ سکیورٹی رپورٹ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کادونا حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ 891 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے جبکہ زیر جائزہ عرصہ کے دوران 29 نو عمر افراد سمیت 45 متاثرین کی عصمت دری کی گئی۔

ریاست کے اندرونی سلامتی اور داخلہ امور کے کمشنر سیموئیل اروان کے مطابق اس رپورٹ میں مختلف حملوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں ڈکیتی، انتقامی حملے، اغوا کاری، اور مویشیوں کی چوری شامل ہیں۔

اروان نے مزید کہا کہ متعدد اسلحہ برداروں کا راستہ روکا گیا اور انہیں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں