امریکا تائیوان کو پیٹریاٹ میزائل نظام فراہم کرے گا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا تائیوان کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام جدید بنانے کیلئے آلات اور خدمات مہیا کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان نے امریکا کے 100ملین ڈالر مالیت کے دفاعی آلات اور خدمات کی فروخت کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔

تائیوان نے کہا کہ امریکی دفاعی آلات اور خدمات کی فروخت مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔

دوسری جانب چین نے امریکا کے اس اقدام کی مذمت کی ہے، چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چین خود مختاری اور سلامتی کے مفادات برقرار رکھنے کے لیے جائز اقدامات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں