ابوظبی کے افغان مہاجرین کیمپ میں ریلی، امریکا منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج

ابوظبی (ڈیلی اردو) امریکا، افغانستان سے انخلا کے وقت جن افغان شہریوں کو باہر لے گيا انہیں خلیجی ممالک میں 6 ماہ سے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے۔

خلیجی ممالک میں گزشتہ چھ ماہ سے رہائش پذیر افغان مہاجرین نے پناہ گزین کیمپوں میں احتجاج شروع کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر امریکا اور یورپی ممالک وعدے کے مطابق منتقل کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک افغان مہاجرین کیمپ میں افغان باشندوں نے ریلی نکالی اور امریکا منتقل نہ کرنے پر احتجاج کیا۔

https://twitter.com/Afghan_Evac/status/1491601703241760768?t=-Tumo4c-MdBWOKDSLwlx-Q&s=19

سابق افغان مشیر احمد شاہ محبی کے مطابق 12 ہزار افغان شہری ابوظبی کے کیمپ میں رہائش پذیر ہیں مگر ان کے امریکی ویزے کیلئے پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں