افغانستان: بددغیس کی مسجد میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) شمالی افغان صوبے بادغیس میں جمعے کے روز ایک مسجد کے باہر ہوئے دھماکے میں کم از کم دو شخص ہلاک جب کہ چودہ دیگر زخمی ہو گئے۔

طالبان حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات کے تعین کے لیے چھان بین کی جا رہی ہے۔ فی الحال کسی بھی گروہ یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم ماضی میں ایسے واقعات میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کی مقامی شاخ ملوث رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں