مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان محمد ابو صالح ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فلسطینی شہری کا گھر تباہ کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
Updates:
Israeli forces killed the Palestinian youth Mohammed Abu Salah in Jennen. #Palestinian #Palestine https://t.co/FG3mur1kTt— Ahmed Shameya ???????? (@ahmedshameya995) February 13, 2022
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے بعد علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں باہر آ گئے اور اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔
فلسطینی مظاہرین پر پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھیاں برسائیں۔ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔