لیبیا: سمندر کے قریب 245 غیرقانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا، آئی او ایم

طرابلس(ڈیلی اردو/شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے 245 غیرقانونی تارکین وطن کو ساحل سے بچاکر واپس لیبیا پہنچادیا گیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 6 سے 12 فروری کے درمیان سمندر میں 245 تارکین وطن کو بچایا گیا یا انہیں روکا گیا اور واپس لیبیا منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے یہ بھی کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک وسطی بحیرہ روم کے راستے لیبیا کے ساحل پر 34 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک اور 87 دیگر لاپتہ ہو ئے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین نے مزید بتایا ہے کہ 2022 میں اب تک 1 ہزار 721 غیرقانونی مہاجرین کو بچاکر لیبیا واپس لایا گیا ہے جن میں 150 خواتین اور 53 بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق 2021 میں 32 ہزار 425 غیرقانونی تارکین وطن کو بچاکر لیبیا منتقل کیا گیا تھا ،جبکہ وسطی بحیرہ روم کے راستے لیبیا کے ساحل پر 662 افراد ہلاک اور 891 لاپتہ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں