اسرائیل کا ایک بار پھر دمشق پر میزائلوں سے حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل کی جانب سے بدھ کو شامی دارالحکومت کے جنوب میں شیل داغے گئے۔

شامی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں املاک کو نقصان پہنچا۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل کی جانب سے شام میں طیارہ شکن بیٹریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 9 فروری کو شام کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے بعد بھی اسرائیل نے شام پر فضائی حملے کیے تھے۔

شامی عسکری ذرائع کے مطابق اسرائیل نے گولان کے مقبوضہ پہاڑی سلسلے سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائیلوں کے ذریعے ذکیہ کے قصبے کو نشانہ بنایا۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی حملے کا نشانہ ایک حکومتی عسکری پوسٹ تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں