فرانس نے مالی سے اپنی فوج واپس بلانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

پیرس (ڈیلی اردو) قریب ایک دہائی تک مالی میں مسلم شدت پسندوں کے ساتھ جنگ کے بعد بلآخر فرانسیسی حکومت نے اس افریقی ملک سے اپنے مکمل فوجی انخلا کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان مالی میں فوجی حکومت کے ساتھ فرانسیسی تعلقات کے کھچاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

فرانس نے سن 2013 میں مالی کے شمالی حصوں میں مسلم شدت پسندوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے اپنی فوج بھیجی تھی۔ تاہم شدت پسندوں کے خلاف فرانسیسی فوج کی ابتدائی کارروائیوں کے بعد مالی میں فرانسیسی فوج کی موجودگی مقامی سطح پر تنقید کی زد میں آتی چلی گئی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں