بھارت ریاست بہار میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلم نوجوان قتل

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ریاست بہار میں ایک مسلمان شہری کو گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ خلیل عالم کو کچھ روز قبل ہندو انتہاپسندوں نے مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا جب کہ خلیل عالم کی لاش کو بھی کھائی میں دفن کیا گیا تھا۔

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلیل عالم کی لاش کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی گئی اور شہری کی لاش کو پھر نمک  لگاکر دفن کیا گیا تاکہ اس کا جسم جلدی گل  سکے۔

سوشل میڈیا پر خلیل عالم کی قتل سے قبل ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں انہیں ہندو انتہا پسندوں کے آگے ہاتھ جوڑ کر اور کان پکڑ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں مقتول خلیل عالم ہندو انتہا پسندوں کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ آئندہ گوشت نہیں کھائیں گے جب کہ اس دوران ہندو انتہاپسند انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔

پولیس نے حسب روایت ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر ہندو انتہا پسند جھتے متعدد مسلمانوں کو قتل کرچکے ہیں۔

مسلمانوں کو قتل کرنے والے کسی ایک شخص کو بھی سزا نہیں دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں