روسی صدر پیوٹن نے نیو کلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیوکلئیر فورس کو ہائی الرٹ کردیا۔

روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر فورس کو الرٹ کرنے کی وجہ نیٹو کے روس کے خلاف جارحانہ بیانات ہیں۔

دوسری طرف اقوم متحدہ میں امریکی سفیر کا روسی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ روس کا ایٹمی فورس کو الرٹ کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

اس سے قبل یوکرینی وزارت دفاع نے 4300 روسی فوجی مارنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج کو نقصانات پہنچائے ہیں۔

یوکرینی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اب تک تقریباً 4300 روسی اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ یوکرینی فوج نے روس کے 27 جنگی طیارے، 26 ہیلی کاپٹر تباہ کردیے۔

یوکرینی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روس کے 146 ٹینک، 49 توپیں، 706 فوجی ٹرک تباہ کردیے، روس کا 1 میزائل لانچر، 4 گراڈ راکٹ لانچر بھی تباہ کیے۔

وزارت دفاع کے مطابق روس کی 30 گاڑیاں، 60 تیل ٹینکر، 2 ڈرون، 2 کشتیاں تباہ کیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں