انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی نے یوکرین جنگ کی وجہ سے آبنائے باسفورس اور درِ دانیال کو جنگی جہازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق انقرہ حکومت نے ہمسایہ ممالک کو بحیرہ اسود کے ذریعے جنگی جہاز بھیجنے سے خبردار کر دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے سن 1936 میں طے ہونے والے معاہدہ مونٹرے کا حوالہ دیا، جس کے مطابق ترکی بعض حالات میں خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا جنگ کے وقت آبناؤں کو بند کیا جائے۔
ترکی نیٹو اتحاد کا حصہ ہے اور اس نے یوکرین پر روسی حملے کی شدید مذمت کی تھی۔