نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان کے جنوب مغرب میں حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں کم از کم 440 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
مبصرین نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی حالت میں واپس آ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح سیاسی کشمکش اور نسلی تشدد کے واقعات پہلے سے ہی نازک امن عمل کو مکمل طور پر پٹڑی سے اتارنے کے لیے خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں صدر سِلوا کیر کی وفادار مسلح افواج کے ارکان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں حکومتی فوجیوں اور عسکریت پسندوں پر نہ صرف قتل بلکہ اغوا اور جنسی تشدد کو بطور ایک جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔