یوکرین پر حملہ: یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی عائد کردی

برسلز (ڈیلی اردو) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر پابندیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، حال ہی میں نے یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا پر پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ یورپی یونین نے کہا کہ یورپی بلاک میں روس کے سرکاری میڈیا اسپوتنک آرٹی کی نشریات بلاک کر دی ہیں۔

اس سے قبل یوکرین پر حملے کے بعد یوٹیوب نے بھی نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ پابندیوں کا سلسلہ روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے ہوا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں