میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریبا پانچ سو مہاجرین مراکش سے اسپین میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز اسپین کے میلیلا انکلیو پر تقریبا 2500 تارکین وطن نے اچانک دھاوا بول دیا تھا۔ ان میں زیادہ تر افریقی تارکینِ وطن تھے۔
Some 2,500 migrants, refugees try to cross Spain’s Melilla border https://t.co/fde0zcc7It
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 3, 2022
ہسپانوی سرحدی محافظوں کے مطابق ان میں سے پانچ سو سرحد اور وہاں لگی باڑیں عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ میلیلا اور سیوطہ دو ایسے شمالی افریقی ساحلی انکلیو ہیں، جہاں سے اکثر مہاجرین یورپ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
افریقہ سے آنے والے مہاجرین مراکش میں داخل ہو کر انتظار کرتے رہتے ہیں اور پھر اچانک مراکشی اور ہسپانوی سرحدی محافظوں سے بچتے ہوئے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔