22

مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں 18 افراد زخمی

سری نگر (ڈیلی اردو) مقبوضہ کشمیر میں جموں بس سٹینڈ پر ہینڈ گرنیڈ کے ایک حملے میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں واقع جموں بس سٹینڈ پر دستی بم حملے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے جموں بس سٹینڈ پر دستی بموں سے ہلہ بول دیا جس سے وہاں موجود 18 افراد زخمی ہو گئے۔

موقع پر موجود بھارتی سکیورٹی اہلکار دھماکہ ہونے پر جائے وقوعہ سے بھاگ کھڑے ہوئے جس کے سبب کوئی حملہ آور گرفتار نہ ہو سکا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں