اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد تیز کر دیا گیا ہے، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک مدرسے کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، شہرِ قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بھی ایک مدرسے کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
محکمہ اوقاف نے تحویل میں لیے گئے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے۔
اب تک ملک بھر سے 182 مدارس اور 34 اسکول و کالجز، 5 اسپتال، 184 ایمبولینس اور درجنوں دفاتر کا کنٹرول حکومت سنبھال چکی ہے جب کہ 121 افراد زیر حراست لیے جا چکے ہیں۔
سندھ بھر میں فلاح انسانیت اور جماعۃ الدعوۃ کے زیر انتظام چلنے والے 56 مدارس اور اسکولوں کو صوبائی حکومت تحویل میں لے چکی ہے۔
پنجاب میں 160 مدارس، 32 اسکول، 2 کالجز، 4 اسپتال اور 153 ڈسپنسریاں تحویل میں لی گئی ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق جو اسکول اور مدارس تحویل میں لیے گئے ہیں وہ محکمہ اوقاف کی چھ رکنی کمیٹی کے حوالے کیے گئے ہیں۔
کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن، 121ا فرادکو حفاظتی تحویل لے لیاگیایہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن، 121ا فرادکو حفاظتی تحویل لے لیاگیا
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا، صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل کر کام کر رہی ہے۔
جن مساجد اور مدارس کا کنٹرول سنبھالا گیا ہے، ان میں مسجد قبا، مدنی مسجد، علی اصغر مسجد، مدرسہ خالد بن ولید اور مدرسہ ضیا القرآن شامل ہیں جب کہ محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب مقرر کر دیے ہیں۔