اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی للمہ میں حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کوچہ رسالدار خودکش دھماکے میں ملوث تھے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کی کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے ریگی للمہ کے قریبی خوڑ میں ایک مبینہ مقابلے کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تینوں دہشت گرد ضلع خیبر سے دہشت گردی کی نیت سے پشاور میں داخل ہو رہے تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1501290150961106946?t=H-ZRgX4jljeSowdNFDeLQQ&s=19
ہلاک دہشت گرد پشاور میں جمعہ کو کوچہ رسالدار میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں ملوث تھے۔
سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پشاور میں پولیس اہلکاروں پر حملے، پولیس سٹیشن میں دھماکے اور دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1501274189235326978?t=sJE55v2j_yCjIKfcZCtvIA&s=19
تینوں دہشت گر دوں کے قبضے سے خود کار اسلحہ کے علاوہ دستی بم بھی بر آمد کر لئے گئے۔
تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے تاہم ان سے متعلق اہم معلومات آج بروز بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سا تھ شیئر کی جائیں گی۔
تینوں دہشت گردوں کی لاشیں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پہنچا دی گئی ہے جہاں سے دہشگردوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کوچہ رسالدار کے مرکزی شیعہ مسجد کے اندر خودکش حملے میں 65 افراد ہلاک جب کہ 200 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش حملہ نماز جمعہ کے دوران کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔