روسی جارحیت: یوکرین سے 20 لاکھ افراد کی نقل مکانی

کییف (ڈیلی اردو/اے پی) یوکرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ روسی جارحیت کے دو ہفتے مکمل ہونے سے قبل ہی اب تک 20 لاکھ افراد ملک سے انخلا کر چکے ہیں۔

یوکرینی حکام کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روسی افواج نے یوکرینی شہر ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل تعطل کا شکار ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق چار لاکھ 30 ہزار سے زائد آبادی والے شہر میں کئی روز سے پانی، ہیٹنگ سسٹم، فون سروسز معطل ہیں۔

‘اے پی’ کے مطابق ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں لوگ مقامی اسٹورز پر ہلہ بول رہے ہیں اور یوکرینی فوجی اُنہیں متحد رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں