پشاور: کوچہ رسالدار پر حملے میں ملوث ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کی شاخت ہوگئی

پشاور (ڈیلی اردو) پشاور میں شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے ہیں، جبکہ اس خونریز کارروائی میں ملوث ہونے کے شبے میں 20 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار خودکش بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد گروہ داعش میں شامل تین دہشت گردوں سے متعلق مزید تفصیلات اکھٹی کر لی گئی ہیں، دہشتگرد عبدالواجد عرف غازی عثمان، ڈاکٹر ستنام سنگھ امن کمیٹی ممبر اور پولیس اے ایس آئی امیتاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا۔

حملے میں ملوث دوسرا مبینہ دہشتگرد غازی عثمان کوچہ رسالداردھماکے میں براہ راست شامل تھا، دہشتگرد مظفر شاہ عرف خالد کوچہ رسالدار دھماکہ سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشتگرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے، تیسرا دہشت گرد گزشتہ شب آپریشن میں مارا گیا۔ جب کہ خودکش حملہ آور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گرد کوچہ رسالدار اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اس حملے کی ذمے داری دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کی علاقائی شاخ داعش خراسان نے قبول کر لی تھی، جو گزشتہ کئی برسوں سے افغانستان اور پاکستان میں فعال رہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں