سری نگر: کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

سری نگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ’چیتا‘ ہیلی کاپٹر کشمیر کے علاقے گوریز میں کنٹرول لائن کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے بیمار اہلکاروں کو لینے جا رہا تھا جس دوران حادثہ پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے نتیجے میں زخمی پائلٹ کو طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پائلٹوں کا تعلق آرمی ایوی ایشن کور سے تھا اور وہ میجر کے عہدے پر تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں، بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8 سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں