نیویارک (ڈیل) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں گزشتہ دو ماہ میں کم ازکم سنتالیس بچے ہلاک اور مفلوج ہوئے۔
ہفتے کے روز عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمنی تنازعے میں تشدد کی نئی لہر کا سب سے پہلا اور بڑا شکار بچے ہیں۔
A U.N. officials says at least 47 children were killed or injured in war-torn Yemen in the first two months of 2022 as fighting escalated between government forces and the Houthi rebels. https://t.co/23Crj8pisa
— The Associated Press (@AP) March 12, 2022
اس ادارے کے مطابق سن 2015 سے جاری اس مسلح تنازعے میں اب تک دس ہزار سے زائد نابالغ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرامز نے نومبر میں بتایا تھا کہ یمن میں گزشتہ برس کے اختتام تک تین لاکھ ستتر ہزار افراد بھوک، تشدد، گندے پانی اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہوں گے۔