کراچی (س ط ع ش) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ شخص کو ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق سلمان حیدر کو انچولی سوسائٹی نورانی گراؤنڈ کے قریب ان کے گھر کے باہر رات کو ساڑھے دس بجے کے بعد حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1502713931152113664?t=VB6bGNMtxCOT4BeMRqrwww&s=19
پولیس کے مطابق سلمان حیدر پاسبان عزاء کے سیکرٹری جنرل اور شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے سرگرم رکن کے رکن تھے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں۔
پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے اور پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔