اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان ہلاک، تین زخمی

غزہ (ڈیلی اردو/اے پی) اسرائیلی فوجیوں نے آج منگل کو علی الصبح فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک جبکہ تین دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس کے ایک مہاجر کیمپ میں چھاپے کے دوران پیش آیا۔ مرنے والے کی شناخت 16 سالہ نادر ریان بتائی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں