طرابلس (ڈیلی اردو) بين الاقوامی ادارہ برائے مائگريشن نے ليبيا کے ساحل کے قريبی سمندر ميں تقريباً ستر مہاجرين کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کيا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ بيان ميں بتايا کہ گہ فروری ستائيس اور مارچ بارہ کو کشتی ڈوبنے کے دو مختلف واقعات ميں بائيس افراد کی ہلاکت کی تصديق ہو چکی ہے جبکہ سينتاليس اب بھی لاپتہ ہيں۔
تازہ واقعے ميں توبروک نامی ليبيئن شہر کے پاس ايک کشتی ڈوب گئی، جس ميں پچيس مہاجرين ہلاک ہو گئے۔
رواں سال اب تک سوا دو سو مہاجرين غير قانونی راستوں سے يورپ پہنچنے کی کوششوں ميں ہلاک ہو چکے ہيں۔