واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی تک ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں ہے۔
امریکا کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ جب تک ایران کی قید میں موجود بے گناہ امریکی شہری گھر واپس نہیں آجاتے ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا اس وقت بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کو ممکن بنانا ہے۔
ایران سے بلاواسطہ مذاکرات کے بارے میں امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے تواس کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی تاہم یہ بات حتمی اوریقینی ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دئیے جائیں گے۔
ایران نے گزشتہ ہفتے 2 برطانوی شہریوں کو رہا کیا تھا۔ برطانیہ نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کو بھاری رقم ادا کی تھی۔